
این ڈی ایم ایکا 5 تا 10 اگست کے دوران شدید بارشوں کے پیش نظرممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
پیر 4 اگست 2025 18:10

(جاری ہے)
اسی طرح دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کا بہاؤ تیزہونے کا امکان ہے اور سوات و پنجکوڑہ کے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا، کالا باغ، چشمہ، تونسہ اور گڈو بیراج پر نچلے درجے کا بہائو موجود ہے اور آئندہ دنوں میں پانی کا بہائو درمیانے درجے تک پہنچنے کا امکان ہے۔ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں 5 تا 10 اگست کے دوران شدید بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ بھی جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق گلگت بلتستان میں دریائے ہنزہ اور شگر میں پانی کا بہاؤ بڑھنے کا خدشہ ہے جبکہ ہسپر، خنجراب، شمشال، برالدو، ہوشے اور سالتورو ندی نالوں میں طغیانی بھی متوقع ہے۔اسی طرح بلوچستان کے اضلاع موسیٰ خیل، شیرانی، ڑوب اور سبی کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا امکان ہے۔ این ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کے نتیجے میں تربیلا ڈیم 90 فیصد جبکہ منگلا ڈیم 60 فیصد بھر چکا ہے۔ این ڈی ایم اے کی متعلقہ اداروں کو ہدایات کی گئی ہیں کہ شہری علاقوں خصوصاً شمال مشرقی و وسطی پنجاب میں نکاسی آب کے لیے ڈی واٹرنگ پمپس تیار رکھے جائیں جبکہ مقامی انتظامیہ اور متعلقہ ادارے نشیبی علاقوں سے فوری نکاسی آب کے لیے ضروری مشینری اور پمپس تیار رکھیں۔واضح رہے کہ این ڈی ایم اے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ موسمی خطرات کے حوالے سے بروقت آگاہی فراہم کررہا ہے۔ اس سلسلے میں این ڈی ایم اے کی جانب سے تمام متعلقہ اداروں کو ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات اور تیاری کی ہدایت جاری کردی گئی ہیں۔این ڈی ایم اے نے شہریوں کو ہدایات کرتے ہوئے کہا کہ لینڈ سلائیڈنگ اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے حساس علاقوں میں غیر ضروری سفر سے گریز کیا جائے اورپانی کے تیز بہاؤ کی صورت میں ندی نالوں، پلوں اور پانی میں ڈوبی ہوئی سڑکوں سے نہ گزریں۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے عوام سے گزارش کی گئی ہے کہ موسم کی صورتحال اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے آگاہی کے لیے پاک این ڈی ایم اے ڈیزاسٹر الرٹ ایپ سے رہنمائی حاصل کرتے رہیں۔مزید موسم کی خبریں
-
این ڈی ایم ایکا 5 تا 10 اگست کے دوران شدید بارشوں کے پیش نظرممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
-
پنجاب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری، سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا خطرہ
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اور مضافات میں مطلع جزوی ابرآلودرہنے،ہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات
-
این ڈی ایم اے نے 3 اگست تک شدید موسمی صورتحال پر الرٹ جاری کردیا
-
پنجاب میں مزید شدید بارشوں کا الرٹ جاری، 3 شہروں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ
-
اسلام آبادسمیت کئی شہروں میں موسلادھار بارش، نشیبی علاقے زیر آب، رین ایمرجنسی نافذ
-
ملک بھر میں اگست کے مہینے میں بھی معمول سے زیادہ بارشیں متوقع
-
ملک بھرمیں بارشوں کے باعث مزید 8 افراد جاں بحق، مجموعی ہلاکتیں 279 ہوگئیں
-
پنجاب میں بارشوں کا ایک اور طاقتور اسپیل تیار، مری اور گلیات میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ
-
کل)سی31 جولائی کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی
-
این ڈی ایم اے نے 25 جولائی تک مون سون بارشوں اورسیلابی خطرات سے متعلق الرٹ جاری کر دیا
-
ملک بھر میں بارش اور سیلاب سے مزید 5 افراد جاں بحق10 زخمی، راولپنڈی، چکوال میں الرٹ جاری جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 221 ہوگئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.