پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ پنجاب میں تقریری و ملی نغمہ مقابلے کا انعقاد

جمعہ 15 اگست 2025 18:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء) پوسٹ گریجویٹ کالج آف نرسنگ پنجاب، لاہور میں ’’آج کا پاکستانی جوان باشعور، ذمہ دار شہری ہے‘‘کے عنوان سے تقریری مقابلہ اور ملی نغموں کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت پرنسپل مسز رضیہ بانو نے کی، جبکہ فیکلٹی ممبران مسز میمونہ ستار، مسز فرزانہ کوثر، مسز ثمینہ کوثر، مسز تحسینہ، مسز عطیہ، مسز خدیجہ ، مسز صوبیہ، مسز عشرت، مس نسرین غازی، مسز شاہدہ اور مسز رضیہ سمیت عملے اور نرسز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نرسز نے ولولہ انگیز اور مدلل تقاریر پیش کیں۔ جنہوں نے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔پرنسپل مسز رضیہ بانو نے اس موقع پر کہا کہ تقریری مقابلے طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے اور اعتماد پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

نرسنگ طالبات کو چاہیے کہ وہ اسپیشلائزیشن کی تعلیم حاصل کر کے دکھی انسانیت کی خدمت کو اپنا مقصد بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ کالج میں نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کے یکساں مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ طالبات اپنی پیشہ ورانہ مہارت کو مزید بہتر بنا سکیں اور ادارے کا نام روشن کریں۔

تقریری مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والی نرسز میں فخرہ شفیق ، سحرش جمیل ، افشہ کرن ، صدیرااورصبا حمیدشامل ہیں۔ پرنسپل رضیہ بانو نے نرسز میں تعریفی اسناد اور انعامات تقسیم کئے اور کہا کہ کالج میں مستقبل میں بھی ایسی تعلیمی سرگرمیوں کا انعقاد جاری رکھا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :