ڈپٹی کمشنر سوات کاحالیہ بارشوں وسیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ، ریسکیو کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت

جمعہ 15 اگست 2025 18:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر سوات سلیم جان مروت نے حالیہ بارشوں اور سیلاب کے باعث ہونے والے نقصانات کا جائزہ لینے کے لیے منگورہ اور مکانباغ کا دورہ کیا۔ سیلاب کے باعث مختلف مقامات پرمتعدد گھروں کو جزوی نقصان پہنچاجبکہ متعدد سڑکیں اور راستے عارضی طور پر بند ہوئےجنہیں فوری طور پر کھولنے کا عمل جاری ہے۔

ڈپٹی کمشنر سوات نے صفائی اور امدادی سرگرمیوں میں مصروف عملے سے ملاقات کی اور ریسکیو و بحالی اورریلیف کارروائیوں کے عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے واٹر اینڈ سینیٹیشن سروسز کمپنی، تحصیل میونسپل انتظامیہ اوردیگر محکموں کے افسران کو ہدایت دی کہ تمام مقامات پر مشینری اور عملہ الرٹ رکھا جائے تاکہ کسی امدادی سرگرمیوں کی بروقت کارروائی ممکن ہو سکے۔

انہوں نے متاثرہ عوام سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مکمل تعاون اور فوری امداد کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ ندی نالوں اور دریائے سوات کے کنارے جانے سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں ریسکیو 1122 یا ضلعی کنٹرول روم سے فوری رابطہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :