فیصل آباد،گیس لیکج کے باعث آتشزدگی،آگ لگنے سے تین افراد جھلس کر زخمی

جمعہ 15 اگست 2025 18:28

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)فیصل آبادتحصیل تاندلیانوالا چک 592 گ۔ب گیس لیکج کے باعث گھر میں آتشزدگی۔آگ لگنے کے باعث تین افراد جھلس گئے۔ ریسکیو ٹیم نے بروقت موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پا لیا۔

(جاری ہے)

زخمی ہونے والے افراد کو طبی امداد فراہم کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔ گھر میں چولہے پر چائے بناتے ہوئے گیس لیکج کی وجہ سے آگ لگی زخمیوں میں 20سالہ محمد بوٹا ولد نو بہار، 31سالہ تنویر ولد بوٹا اور 32سالہ کاشف ولد غلام محمد شامل ہیں۔