پٹہکہ ،جرائم پیشہ کیخلاف کارروائی،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد ،مقدمہ درج ،ملزمان گرفتار

جمعہ 15 اگست 2025 19:00

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)چوکی پولیس پٹہکہ کی جرائم پیشہ کیخلاف کارروائی،بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد مقدمہ درج کر کے ملزمان گرفتار کرلئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی مظفرآباد کی ہدایت اور ڈی ایس پی نصیر آباد کی نگرانی میں چوکی پولیس آفیسر پٹہکہ راجہ اشرف نے ہمراہ تفتیشی افسر محمد منظور اعوان،ڈی ایف سی سید شہزاد کاظمی سردار سیماب شفاقت کاروائی کرتے ہوئے نیلم کے رہائشی بلال اور اس کے ساتھی عامرسے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرتے ہوئے مقدمہ درج کر لیا۔عوامی حلقوں نے چوکی پولیس کی شاندار کارکردگی کو سراہا ہے اور پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :