یوم آزادی: سول ایوارڈ کیلئے کھیلوں سے وابستہ شخصیات کا اعلان

جمعہ 15 اگست 2025 21:18

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء) وفاقی حکومت نے یوم آزادی کے موقع پر کھیلوں کے میدان میں نمایاں کارکردگی سر انجام دینے پر سول ایوارڈدینے کیلئے کھیلوں سے وابستہ شخصیات کے ناموں کا اعلان کردیا، بوم بوم شاہد آفریدی اور نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف کو ہلال امتیاز جبکہ سابق کپتان ثنا میر کو ستارہ امتیاز کے اعزاز سے نوازا جائے گا۔

(جاری ہے)

سول ایوارڈز دینے کی تقریب آئندہ سال 23مارچ کو منعقد ہوگی جس میں قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی، نوجوان کوہ پیما شہروز کاشف کو کوہ پیمائی،مرحوم گھڑ سوار ملک محمد عطا کو ہلال امتیاز ایوارڈ سے نوازا جاے گا۔ قومی وویمن ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر، اسپیشل ایتھلیٹ حیدر علی کو ستارہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔ اسکواش میں حمزہ خان، ٹینس میں رشید ملک، شوٹنگ میں محسن نواز کو تمغہ امتیاز ملے گا۔ شاہ زیب رند کو مکس مارشل آرٹس، محمد سجاد کبڈی میں صدارتی تمغہ حسن کارکردگی لینگے۔ سپورٹس جرنلزم میں سینئر سپورٹس جرنلسٹ عبدالمحی شاہ کو بھی تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :