ایبٹ آباد، تاجوال آرایچ سی کے قریب طالبہ ندی عبورکرتے ہوئےڈوب کرجاں بحق،معلمہ کوزخمی حالت میں نکال لیاگیا

جمعہ 15 اگست 2025 22:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) گلیات کے علاقہ تاجوال میں آرایچ سی کے قریب طالبہ ندی عبورکرتے ہوئےڈوب کرجاں بحق جبکہ معلمہ کوزخمی حالت میں نکال لیاگیا۔شدید بارشوں کی وجہ سے گلیات میں ندی نالوں میں شدید طغیانی ہے ۔

(جاری ہے)

ندی کراس کرتے ہوئے گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ڈنہ تاجوال کی طالبہ عائشہ ذوالفقارپائوں پھسلنے کے باعث ندی میں بہہ گئی۔سکول کی ہیڈ ٹیچر رکیہ بی بی بھی ندی میں گری تاہم معلمہ کوزخمی حالت میں ندی سے نکال لیاگیا جبکہ طالبہ کی نعش ایک کلو میٹر دور جاکر ملی۔

متعلقہ عنوان :