ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) سرگودھا کے چہلم حضرت امام حسین ؑ کےلئے سخت سکیورٹی انتظامات

جمعہ 15 اگست 2025 22:08

سرگودہا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) سرگودھا رانا محمد ابوبکر چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام پر ضلعی کنٹرول رُوم میں مسلسل متحرک رہے۔

(جاری ہے)

اُنہوں نے ضلعی انتظامیہ، میونسپل اداروں اور سکیورٹی فورسز کی نگرانی کرتے ہوئے تمام اداروں کے ساتھ قریبی رابطہ برقرار رکھا تاکہ جلوسوں میں شریک اعزداروں اور زائرین کو بہترین سہولیات اور ہر ممکن تعاون فراہم کیا جا سکے۔

اس موقع پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) رانا محمد ابوبکر نے کہا کہ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے موقع پر امن و امان کا قیام، عوام کی سہولت اور جلوسوں کا بلا تعطل انعقاد ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے، جس کے لیے تمام ادارے ہم آہنگی کے ساتھ اپنی ذُمہ داریاں سرانجام رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :