کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن نے انٹر کلب ٹیبل ٹینس مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے

جمعہ 15 اگست 2025 22:13

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی نے انٹر کلب ٹیبل ٹینس مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ انٹر کلب ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ 2025 گوجرانوالہ سٹی سپورٹس کمپلیکس کمشنر آفس میں ہوا۔ مہمان خصوصی کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن سید نوید حیدر شیرازی ، ڈپٹی کمشنر نوید احمد ،ایم این اے شازیہ فرید نے کیک کاٹا اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات تقسیم کیے۔

(جاری ہے)

اس ایونٹ کا اہتمام ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن اور محکمہ کھیل نے کیا۔ اس موقع پر ڈویژنل سپورٹس آفیسر گوجرانوالہ فیصل امیر احمد خان اور جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ ٹیبل ٹینس ایسوسی ایشن محمد جنید عرفان بھی وہاں موجود تھے۔کمشنرسید نوید حیدر شیرازی نے کھلاڑیوں کی محنت، لگن اور کھیل کے فروغ کے لیے ان کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ کھیل نوجوانوں میں صحت مندانہ سرگرمیوں کے فروغ کا بہترین ذریعہ ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسے مقابلے نہ صرف کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارتے ہیں بلکہ مثبت اور تعمیری معاشرتی رویوں کو بھی فروغ دیتے ہیں۔ تقریب میں کھلاڑیوں، کوچز اور کھیل سے وابستہ شخصیات کی بڑی تعداد موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :