پولیس کی کارروائیاں، منشیات و شراب فروش گرفتار، گمشدہ خاتون ورثاء کے حوالے

جمعہ 15 اگست 2025 22:47

وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں میں تھانہ میرانپور کے علاقے سے منشیات فروش عبدالرؤف کو گرفتار کر کے 1120 گرام ہیروئن برآمد کرلی جبکہ شراب فروش مختیار حسین سے 120 لیٹر شراب اور لاہن برآمد کر کے الگ مقدمات درج کرلئے۔

(جاری ہے)

ادھر تھانہ سٹی پولیس بورے والا نے لاری اڈا سے ملنے والی بزرگ ذہنی معذور خاتون کے ورثاء کو چند گھنٹوں میں ساہیوال سے تلاش کر کے خاتون کو ان کے حوالے کیا، جس پر ورثاء نے پولیس کا شکریہ ادا کیا۔