سپیکر قومی اسمبلی کا باجوڑ میں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثہ پر اظہار افسوس

جمعہ 15 اگست 2025 20:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے باجوڑ میں ریسکیو آپریشن میں مصروف ہیلی کاپٹر کو پیش آنے والے حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس میں قیمتی جانوں کے نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو اپنے تعزیتی پیغام میں انہوں نے کہا کہ اپنی جان خطرے میں ڈال کر امدادی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے قوم کے حقیقی ہیروز ہیں، قوم اپنے ان ہیروز کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرے گی۔

سپیکر قومی اسمبلی نےہیلی کاپٹر حادثے میں شہید اہلکاروں کے اہلخانہ سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ غم کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے غم اور دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔سپیکر قومی اسمبلی نے اللہ تعالیٰ سے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔