ض*شانگلہ میں سیلابی صورتحال بجلی، انٹرنیٹ سمیت موبائل فون سروس ناکارہ ہو گیا

جمعہ 15 اگست 2025 20:25

ں* شانگلہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اگست2025ء)شانگلہ میں سیلابی صورتحال بجلی، انٹرنیٹ سمیت موبائل فون سروس ناکارہ ہو گیا۔واپڈا بجلی کا نظام درہم برہم ہونے کے ساتھ ساتھ مقامی پن بجلی گھریں بھی سیلابی ریلیوں کے نذر ہو گئے ہیں۔انٹرنیٹ ،موبائل سگنلز اور بجلی کی بندش کے باعث رابطہ اور معلومات تک رسائی نہ ہونے کے برابر۔جمعرات کے صبح سے شروع ہونے والی مون سون بارشوں نے تباہی مچا دی۔

(جاری ہے)

مختلف دریاؤں ،خوڑوں اور نالوں میں نچلے درجے کے سیلاب جمعہ کے روز بھی مختلف علاقوں میں حادثات 20 سے زائد افراد کی ہلاکتیں جبکہ 30سے زائد افراد کی لاپتا ہونے کی اطلاعات۔ ہلاکتوں میں اضافے کے خدشے 50 سے زائد افراد زخمی ہو گئے مختلف علاقوں میں سیلاب نے رہائشی مکانات،باغات،زرعی زمین و پلوں، رابطہ سڑکوں اور راستوں کو اپنے نذر کر دیا۔شانگلہ کے دو سب ڈویژن میں ایمرجنسی صورتحال۔