معاون خصوصی نیک محمد داوڑ کا باجوڑ میں ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس

جمعہ 15 اگست 2025 20:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ریلیف و بحالی اور آباد کاری ملک نیک محمد خان داوڑ نے باجوڑ میں صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کے حادثے میں دو پائلٹس سمیت پانچ اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

معاون خصوصی نے کہا کہ یہ افسوسناک واقعہ صوبائی حکومت اور عوام کے لیے ناقابلِ یقین صدمہ ہے۔ شہداء کے بلند درجات کے لیے دعا گو ہیں اور لواحقین کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :