خصوصی تعلیمی اداروں کے طلباء 18 اگست کو معرکہ حق اور یومِ آزادی کی مناسبت سے روڈ شو، وا ک کا اہتمام کرینگے

جمعہ 15 اگست 2025 20:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن کے زیر اہتمام خصوصی تعلیمی اداروں کے طلباء 18 اگست کو معرکہ حق اور یومِ آزادی کی مناسبت سے روڈ شو/وا ک کا اہتمام کریں گے۔

(جاری ہے)

یہ واک دوپہر 12 بجے ایف 7 مرکز سے شروع ہو کر نیشنل لائبریری اینڈ ریسورس سنٹر پر اختتام پذیر ہو گی۔ واک میں وزیرِ مملکت وجیہہ قمر کو بطور مہمانِ خصوصی مدعو کیا گیا ہے جبکہ اراکین پارلیمنٹ، این جی اوز، بین الاقوامی ادارے، مختلف وزارتوں کے اعلیٰ حکام اور عوام کی بڑی تعداد شرکت کرے گی۔اس واک کا مقصد تاریخی فتح کی یاد منانا اور پاک افواج کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :