سیالکوٹ، ریسکیو 1122 کی جانب سے چہلم امام حسینؓ کے جلوس و مجالس کو میڈیکل کوریج فراہم

جمعہ 15 اگست 2025 20:50

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر سیالکوٹ انجینئر نوید اقبال کی زیر نگرانی ریسکیو 1122 نے سکائوٹس نے چہلم امام حسینؓ کے موقع پرمیڈیکل سہولت دی۔

(جاری ہے)

اس دوران ریسکیو ایمبولینسز ہمہ وقت ڈیوٹی پر موجود رہیں جبکہ ریسکیو ڈسٹرکٹ وارڈن جمیل جنجوعہ کی سربراہی میں ریسکیو سکاوٹس پر مشتمل موبائل ٹیم جلوس کے ہمراہ گشت کرتی رہی۔ ریسکیو 1122 کی ٹیمیں ہر وقت مستعد رہیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امدادی کارروائیاں کی جا سکیں اور شرکاء کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔

متعلقہ عنوان :