اینٹی نارکوٹکس فورس کا بلوچستان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن

جمعہ 15 اگست 2025 20:50

(کوئٹہ (آن لائن) اینٹی نارکوٹکس فورس کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور بلوچستان سمیت ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن 10 کاروائیوں کے دوران خاتون سمیت 10ملزمان گرفتار کرکے 2 کروڑ 46 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 63 کلوگرام منشیات برآمدکرکے قبضے میں لے لیں تعلیمی اداروں میں کارروائیاں کرتے ہوئے خانوزئی بازار تحصیل پشین میں گاڑی سے 45.200 کلو افیون برآمد۔

موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد پر موٹر سائیکل سوار سے 1 کلو ہیروئن برآمد ملزم گرفتار پونچھ ڈسٹرکٹ راولاکوٹ میں موٹر سائیکل سوار سے 250 گرام آئس اور 6 گرام کوکین برآمد ملزم گرفتار گولڑہ موڑ اسلام آباد میں موٹر سائیکل سوار سے 1200 گرام چرس اور 5 گرام کوکین برآمد ملزم گرفتار مندرہ راولپنڈی میں 2 موٹر سائیکل سواروں سے 1200 گرام چرس برآمد ملزمان گرفتار گرفتار ملزمان کا تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف دیگر کاروائیاںجناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والی خاتون کے سامان میں خفیہ طور پر چھپائی گئی 192 گرام آئس برآمدعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بحرین جانے والے مسافر کے پیٹ سے 378 گرام آئس بھرے کیپسول برآمدملزم گرفتارعلامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے کارگو شیڈ میں برطانیہ بھیجے جانیوالے پارسل سے 22 گرام ہیروئن برآمد سوہاوہ میں موجود کوریئر آفس سے برطانیہ بھیجے جانیوالے پارسل میں کپڑوں میں جذب شدہ 5.550 کلو آئس برآمد ملزم گرفتاردیپالپور روڑ قصور کے قریب ٹرک سے 9 کلو ہیروئن برآمد۔

(جاری ہے)

2 ملزمان گرفتار۔گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔