گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ساحر ایسوسی ایٹ لاہور کے چیئرمین ساحر رشید اور سی ای او مشعل ساحر کی ملاقات

جمعہ 15 اگست 2025 21:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ساحر ایسوسی ایٹ لاہور کے چیئرمین ساحر رشید اور سی ای او مشعل ساحر نےملاقات کی ،گورنر ہائوس اسلام آباد سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران خیبر پختونخوا کی بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل، صوبہ کی بزنس کمیٹی کو پنجاب اور ملک کے دیگر صوبوں کے بزنس مینوں سے متعارف کرانے اور پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

وفد نے گورنر خیبرپختونخوا کی جانب سے صوبہ میں یوتھ انگیجمنٹ، ویمن امپاورمنٹ اور بزنس کمیونٹی کے لئے اقدامات اٹھانے پر ان کے کردار کو خراج تحسین پیش کیا۔