Live Updates

مقبوضہ کشمیر ،قیامت خیز سیلاب سے 60 ہلاک، درجنوں لاپتہ

جمعہ 15 اگست 2025 21:10

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء) شدید بارش اور اچانک آنے والے تباہ کن سیلاب نے کشتواڑ کے علاقے چسوتی گاؤں میں قیامت برپا کر دی، جس میں اب تک کم از کم 60 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ 80 سے زائد لاپتہ ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ہندو یاتری بھی شامل ہیں جو ایک مقامی مزار پر حاضری کے لیے آئے تھے۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق اچانک آنے والا کلاؤڈ برسٹ گاؤں میں بہا کر بڑے پیمانے پر تباہی لے آیا، جس سے ایک عارضی کچن سمیت درجنوں ڈھانچے بہہ گئے۔

فوج، ریسکیو ٹیمیں اور بھاری مشینری مٹی، چٹانوں اور ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔عینی شاہدین کے مطابق پانی کا بڑا ریلا آنے سے ایسا محسوس ہوا جیسے زلزلہ آ گیا ہو۔ تقریباً 50 زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق موسمیاتی تبدیلی اور غیر منصوبہ بند ترقی کے باعث مون سون کے دوران اس طرح کے تباہ کن سیلاب اور لینڈ سلائیڈز میں اضافہ ہو رہا ہے۔
Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات