گورنر سندھ کی جانب سے چہلم کے جلوس کے دوران فول پروف سیکیورٹی انتظامات پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو خراجِ تحسین

جمعہ 15 اگست 2025 22:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے چہلمِ امام حسینؑ کے جلوس کے دوران فول پروف سیکیورٹی اقدامات پر رینجرز، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو شاباش دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام اداروں نے انتہائی ذمہ داری اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے عزاداروں کو مکمل تحفظ فراہم کیا۔

(جاری ہے)

گورنر سندھ نے کہا کہ بہترین سیکیورٹی اور انتظامات کے باعث جلوس میں شریک عزاداروں کو کسی قسم کی پریشانی یا رکاوٹ کا سامنا نہیں کرنا پڑا، جو کہ تمام متعلقہ اداروں کی مشترکہ کوششوں کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہی جذبہ اور پیشہ ورانہ رویہ آئندہ بھی برقرار رکھا جائے گا۔ گورنر کامران خان ٹیسوری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ آئندہ بھی اسی نوعیت کے مثالی انتظامات کو یقینی بنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :