کینیڈا ، جنگل میں آگ بجھانے والا ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ ، پائلٹ محفوظ رہا

ہفتہ 16 اگست 2025 09:50

اوٹاوا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) کینیڈا کےصوبے نووا اسکاٹیا میں جنگل میں آگ بجھانے والا ہیلی کاپٹر جھیل میں گر کر تباہ ہوگیا ،تاہم پائلٹ کو بچا لیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق صوبائی محکمہ برائے قدرتی وسائل سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر انیپولس کاؤنٹی میں آگ بجھانے کے دوران جھیل میں گر کر تباہ ہو گیا ،جبکہ پائلٹ کو ابتدائی طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :