
میانوالی کی نمل جھیل بے قدری اور ماحولیاتی بگاڑکا شکار ہو گئی ،آہستہ آہستہ اپنے خاتمے کی جانب گامزن
ہفتہ 16 اگست 2025 12:45
(جاری ہے)
اس کے علاوہ یہ مقامی اور ہجرت کرنے والے پرندوں کے لیے ایک قدرتی مسکن بھی تھی۔
پُر سکون وادی میں واقع اس جھیل کا ابتدائی رقبہ 5.5 مربع کلومیٹر تھا، جو اب کم ہو کر صرف 2.2 مربع کلومیٹر رہ گیا ہے۔اس کی بڑی وجہ کئی دہائیوں سے جاری ماحولیاتی تنزلی اور سُون سکیسر اور سالٹ رینج کے کیچمنٹ ایریاز سے تازہ پانی کی آمد میں کمی ہے۔ پنجاب انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی (ای پی اے ) کی ایک ٹیم نے حال ہی میں علاقہ کا دورہ کیا اور مشاہدہ کیا کہ بالائی علاقوں میں ڈیمز کی تعمیر اور جھیل میں مٹی کا جمع ہونا نمل جھیل کی بربادی کی بڑی وجوہات ہیں۔ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ، نمل جھیل کو پانی فراہم کرنے والے نالوں، جیسے ترپی، گولڑ، اور رگھیرا، سے پانی کی آمد میں شدید کمی آئی ہے۔ اس کی وجہ علاقے میں منی ڈیمز کی تعمیر اور بارشوں کی کمی ہے، جو موسم کی تبدیلیوں کا نتیجہ ہے۔درجہ حرارت میں تیزی سے اضافہ نمل جھیل کے وجود کے لیے خطرہ بن چکا ہے، اور اگر بروقت بحالی کے اقدامات نہ کیے گئے تو یہ مکمل طور پر ختم ہو سکتی ہے۔نمل جھیل کی بحالی اور27-2022 کے پانچ سالہ انتظامی منصوبہ کے مطابق جھیل سے مٹی اور گاد کی صفائی، توانائی روکنے والی ساختوں کی تعمیر، شجرکاری، حیاتیاتی تنوع کا تحفظ، آلودگی پر قابو اور ایک جامع نگرانی کا نظام قائم کرنا تجویز کیا گیا ہے۔ نمل کے اوورسیز پاکستانی رہائشی صغیر احمد نے جھیل کے تیزی سے خشک ہونے پرمتاثرہ مقامی افراد، عمائدین، کمیونٹی اور سیاسی کارکنوں کے ساتھ مل کر "نمل جھیل بچاؤ" مہم کا باقاعدہ آغاز کیا ہے تاکہ متعلقہ حکام کی توجہ حاصل کی جا سکے۔اس مہم کے تحت پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ جھیل کی بحالی کے منصوبے پر عمل درآمد کرے تاکہ زراعت اور لوگوں کے روزگار کو درپیش خطرات کو روکا جا سکے۔مہم کے منتظمین نے اپنے منتخب نمائندوں سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ بحالی کے لیے درکار فنڈز کے حصول میں مدد کریں اور بین الاقوامی ماحولیاتی اداروں سے بھی تعاون کی درخواست کی گئی ہے تاکہ جھیل کے قدرتی ماحول کو بحال کیا جا سکے۔میانوالی اور نمل وادی کے مکینوں نے وزیرِاعظم کے معاونِ خصوصی رانا احسان افضل کی فوری مداخلت کو سراہا ہے جنہوں نے گزشتہ ماہ ایک خط میں متعلقہ محکموں، بشمول پنجاب انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایجنسی کو ضروری اقدامات کی ہدایت کی۔رانا احسان افضل نے اپنے خط میں نمل جھیل کی بگڑتی ہوئی صورتحال کو "ایک سنگین ماحولیاتی بحران" قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ جھیل ایک اہم ویٹ لینڈ ایکو سسٹم ہے جو رامسر کنونشن کی امیدوار بھی ہے مگر غیر منظم پانی کے اخراج، تجاوزات، حیاتیاتی تنوع کے زوال، اور ربط سے محروم تحفظاتی کوششوں کی وجہ سے اس کا وجود خطرے میں ہے۔ نمل جھیل بچاؤ مہم میں سرگرم افراد پر مشتمل ایک وفد نے ڈپٹی کمشنر میانوالی سے بھی ملاقات کی، جنہوں نے معاملے کو سنجیدگی سے اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔ایک وقت میں نمل جھیل مقامی ماہی گیروں اور کشتی بانوں کے لیے روزگار کا ذریعہ تھی۔یہ علاقہ سیاحتی مقام بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے، جو نہ صرف مقامی افراد کو روزگار فراہم کر سکتا ہے بلکہ کراچی سے اسلام آباد اور شمالی علاقوں جانے والے مسافروں و سیاحوں کے لیے ایک دلکش قیام گاہ بن سکتا ہے۔یہ علاقہ پنجاب وائلڈ لائف ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے "گیم ریزرو" قرار دیا جا چکا ہے جو یہاں غیر قانونی شکار کی روک تھام کا ذمہ دار ہے، جبکہ پنجاب ٹورازم ڈیپارٹمنٹ سیاحت کے فروغ کا ذمہ دار ہے۔"نمل جھیل بچاؤ مہم" نے ان محکموں سے پرزور اپیل کی ہے کہ وہ اس خوبصورت جھیل کی قدرتی خوبصورتی بحال کرنے کے لیے موثر اقدامات کریں اور اسے ایک پُرفضا تفریحی مقام کے طور پر محفوظ بنائیں۔\932مزید قومی خبریں
-
بارشوں اور سیلاب کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح مسلسل بلند، درجنوں دیہات سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا
-
خیبر پختونخوا میں سیلاب متاثرین کےلیے زلمی فاؤنڈیشن اور جاوید آفریدی کی جانب سے ایک کروڑ روپے کا اعلان
-
اسلام آباد،مزید بارشوں کی پیش گوئی، ہائیکنگ ٹریلز پر 19اگست تک شہریوں کا داخلہ ممنوع
-
روسی صدر پیوٹن کا صدرزرداری کو خط، سیلاب سے نقصانات پر دکھ کا اظہار
-
حافظ نعیم الرحمن کاشہباز شریف سے ٹیلیفونک رابطہ، سیلاب کی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
احتجاج و نعرے بازی، پی ٹی آئی کے 40 کارکنان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھی دیا گیا
-
(ن) لیگ نے این اے 66 وزیر آباد کیلئے بلال فاروق تارڑ کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا
-
سابق وزیر اعظم پاکستان محمد خان جونیجو کا93واں یوم پیدائش 18اگست پیر کو منایا جائے گا
-
وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبد اللہ کی اپنے وفد کے ساتھ ملاقات
-
وزیراعظم کی ہدایت،ملک بھر میں 911 ہیلپ لائن فوری طور پر فعال کردی گئی
-
پاکستان کا جدید ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں پہنچ گیا
-
چین،پاک بحریہ کی تیسری ہنگور کلاس آبدوز کی لانچنگ تقریب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.