پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ،6معروف فوڈ انڈسٹریز کو 10لاکھ جرمانہ ،1مشہور بیورجز فیکٹری بند

معروف بیورجز انڈسٹری، آئسکریم فیکٹری، کافی،کیک پروڈکشن یونٹس،آئل مل کیخلاف ایکشن،چیکنگ کے دوران 2من شہد،مصالحہ جات،کیمیکلزتلف

ہفتہ 16 اگست 2025 14:00

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ،6معروف فوڈ انڈسٹریز کو 10لاکھ جرمانہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائیاں کر کے 6معروف فوڈ انڈسٹریز کو 10لاکھ جرمانہ اور 1مشہور بیورجز فیکٹری بند کروا دی ۔ قوانین پر عملدرآمد نہ کرنے والی معروف فوڈ انڈسٹریز پنجاب فوڈاتھارٹی کے شکنجے میں آگئیں ۔ ڈی جی فوڈاتھارٹی عاصم جاوید نے فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ لاہور بھر میں کریک ڈائون کیا ، معروف بیورجز انڈسٹری، آئسکریم فیکٹری، کافی،کیک پروڈکشن یونٹس،آئل مل کیخلاف ایکشن،چیکنگ کے دوران 2من شہد،مصالحہ جات،کیمیکلزتلف کر دیئے گئے ۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے بتایا کہ سابقہ دی گئی ہدایات پر عمل درآمد نہ ہونے پر ایکشن لیا گیا، سٹوریج پروسیسنگ ایریا میں مکھیاں، چھپکلیاں، چوہے، فنگس زدہ دیواریں پائی گئیں، گندے فرش، ٹوٹی ٹائیلیں، حشرات کی روک تھام کے لیے مناسب اقدامات نہ تھے، آئسکریم انڈسٹری میں لیکج کے باعث خام مال متاثر پایا گیا، ملازمین کے میڈیکل، ٹریننگ سرٹیفکیٹس عدم موجود پائے گئے، پروسیسنگ ایریا میں ایکسپائر اشیا موجود، الگ سیکشن نہ بنایا گیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ فوڈ انڈسٹریز میں ناقص انتظامات، ایکسپائر اشیا کی برآمدگی انتہائی نامناسب عمل ہے، تمام اضلاع میں معروف فوڈ انڈسٹریز سے لیکر چھوٹے ڈھابے تک کی مامیٹرنگ کی جارہی ہے،وارننگ، جرمانے، عارضی بندش بہت ہوگئی؛ اب مافیا کیخلاف مقدمات درج کروائے جائیں گے۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے کہا کہ ملاوٹ مافیا کے خلاف سخت ایکشن ضروری ہے، تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، مارکیٹ میں شہریوں کو عمدہ کوالٹی اشیا کی دستیابی کے لیے فیلڈ آپریشنز جاری ہیں۔