مظفرگڑھ تھانہ سٹی کی حدود میں غلط کاری سے انکار کرنے پر خاتون کوقتل کردیاگیا

ہفتہ 16 اگست 2025 18:33

مظفرگڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) مظفرگڑھ تھانہ سٹی کی حدود میں غلط کاری سے انکار کرنے پر خاتون کوقتل کردیاگیا۔ایف آئی آر کے مطابق لیہ میں تھانہ سٹی کی حدود میں محلہ فیض آباد میں مبینہ قاتل مظہر عباس نے رمشا گل کو اس کی ناجائز خواہش پوری کرنے سے انکار اور مزاحمت کرنے پر گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔

(جاری ہے)

ملزم مظہرعباس واردات کے بعد پستول لہراتا ہوا موقع سے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔پولیس ملزم کی تلاش میں چھاپے مار رہی ہے، مقتولہ کا خاوند محمد لطیف مزدوری کے سلسلہ میں سعودی عرب رہتا ہے،پولیس تھانہ سٹی لیہ نے مقتولہ کے بھائی محمد خان کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔\378