فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے خصوصی ہدایات کردیں، سیکیورٹی ذرائع

ہفتہ 16 اگست 2025 19:24

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے خصوصی ہدایات کردیں، ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے سیلاب زدگان کی بحالی کیلئے خصوصی ہدایات کردیں، خیبرپختونخوا کے سیلاب زدگان کے لیے پاک فوج نے اپنی ایک دن کی تنخواہ اور ایک دن کا راشن وقف کر دیا۔

(جاری ہے)

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے خصوصی ہدایات کی ہیں، آرمی چیف نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں تعینات فوج سیلاب سے متاثرہ عوام کی بحالی میں بھرپور مدد کرے گی۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا کے سیلاب زدگان کی مدد کے لیے فوج کے اضافی دستے بھیجے جارہے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے خیبرپختونخوا کے سیلاب زدگان کی بحالی کے لیے اپنی ایک دن کی تنخواہ وقف کردی ہے۔پاک فوج نے سیلاب زدگان کے لیے اپنا ایک دن کا راشن جو تقریباً 600 ٹن بنتا ہے، وقف کردیا ہے۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیرنے سیلاب سے متاثرہ پلوں کی فوری مرمت، بحالی اورعارضی پل قائم کرنے بھی ہدایت کی ہے۔