مسلم کلاتھ مارچنٹ عظیم الشان کلاتھ مارکیٹ کی جانب سے معرکہ حق و 78واں جشن آزادی شایان شان تقریب کا انعقاد

ہفتہ 16 اگست 2025 23:47

حیدرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)مسلم کلاتھ مارچنٹ عظیم الشان کلاتھ مارکیٹ کی جانب سے معرکہ حق و 78واں جشن آزادی شایان شان تقریب یونین آفس میں منعقد ہوئی، مہمانانِ خاص اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر صالح راہوپوٹو، ڈی ایس پی پھلیلی وقاص احمد درانی، ایس ایچ او جاوید جلبانی کی آمد پر حاجی شریف، محمد اسلم ایوب دیگر عہدیداران و ممبران نے والہانہ استقبال کیا آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا۔

آفس میں مہمانانِ کو سندھی ٹوپی اجرک کا تحفہ پیش کیا حاجی شریف نے اسسٹنٹ کمشنر بابر صالح کو بگڑی پہنائی، جشن آزادی کا کیک کاٹا۔ تقریب میں اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر صالح راہوپوٹو نے کہا اس سال معرکہ حق اور جشن آزادی کو بڑے دھوم دھام سے منایا جارہا ہے 1 اگست سے 14 اگست تک تقریبات منعقد کی گئی ہیں ہر سال کی طرح اس سال بھی حاجی شریف کی جانب سے شاندار تقریب منعقد کی گئی جس پر میں ان کا شکریہ ادا کرتا ہوں انہوں نے مجھے یہاں پر مدعو کیا اور ان تقریبات سے دنیا بھر میں امن کا مثبت پیغام جاتا ہے۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی پھلیلی وقاص احمد درانی نے کہا سندھ پولیس کی جانب سے معرکہ حق کی کامیابی اور جشن آزادی کو جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے اور 14 اگست پر سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کئے گئے۔ سرپرست اعلی حاجی شریف نے کہا 78واں یوم آزادی اور معرکہ حق کی خوشی میں تقریب کا انعقاد کیا ہم پوری قوم اہل وطن کو جشن آزادی کی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی بابر صالح راہوپوٹو، ڈی اسی پی پھلیلی وقاص احمد درانی، ایس ایچ او جاوید جلبانی کا بہت شکریہ وہ ہماری دعوت پر یہاں تشریف لائے اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔

اس موقع پر عظیم الشان کلاتھ مارکیٹ صدر اسلم ایوب، جنرل سکریٹری حاجی محمد شریف، نائب صدر سلیم جاوید، حکیم غفور، جوائنٹ سیکریٹری عارف عمر، شریف عثمانیہ، سیکریٹری نشرواشاعت شاکر بھٹی، خازن حاجی امین سلیمان، چیئرمین اشفاق آربی، وائس چیئرمین یوسف شیخ، ورکنگ کمیٹی ممبران حنیف اللہ رکھا، اکبر حاجی شریف، احمد واحد، یحیی لاکھانی، واحد داد، آصف حسین، یوسف بغدادی، سلیمان کھتری، قادر بوسکی، آصف جاپانی، رئیس سعید، ملک شکور، ملک رفیق، فرقان قریشی، ولید راجپوت، جنید قریشی، سینئر صحافی پیر نور عالم شاہ دیگر تاجران بڑی تعداد میں شریک تھے۔