Live Updates

سید زین شاہ کاکے پی میں موسلا دھار بارشوں، طوفانی سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی جانی و مالی تباہی پر افسوس کا اظہار

ہفتہ 16 اگست 2025 21:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے صدر اور کنوینر دریائے سندھ بچائو تحریک سید زین شاہ نے خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں موسلا دھار بارشوں، طوفانی سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہونے والی جانی و مالی تباہی پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ قدرتی آفات متاثرہ خاندانوں کے لیے کڑی آزمائش ہے۔

(جاری ہے)

سینکڑوں افراد جان کی بازی ہار گئے،ہزاروں خاندان کھلے آسمان تلے بے یار و مددگار پڑے ہیں اور اس مشکل وقت میں سندھ یونائیٹڈ پارٹی پوری طرح ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ سید زین شاہ نے جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالی مرحومین کو مغفرت اور اعلی درجات عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر و حوصلہ دے۔ انہوں نے وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ متاثرین کی فوری امداد، محفوظ مقامات پر منتقلی اور بحالی کے مثر اقدامات کریں۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :