لودھراں کے قریب ٹرین پٹری سے اترگئی ، ایک شخص جاں بحق، 33 زخمی

اتوار 17 اگست 2025 11:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) لودھراں کے قریب ٹرین پٹری سے اترنے سے ایک شخص جاں بحق، جبکہ33 زخمی ہو گئے۔اتوار کو لودھراں کے قریب ایک ٹرین کی چار بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جس سے ایک کی موت واقع ہو گئی جبکہ 32 افراد زخمی ہو ئے ہیں ۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ کراچی باؤنڈ کی بریک لگنے سے پیش آیا۔

(جاری ہے)

لودھراں ریلوے سٹیشن کے قریب عوام ایکسپریس فیل ہو گئی جس کے باعث پٹری سے اتر گئی۔

جس کے نتیجے میں 33 مسافر متعدد زخمی ہوئے۔اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور ریسکیو آپریشن کیا۔آپریشن ٹیموں نے 11 مسافروں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور 22 دیگر کو ڈسٹرکٹ منتقل کیا۔ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) ہسپتال لودھراں جہاں ایک مسافر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔