Live Updates

پنڈی اسلام آباد میں اربن فلڈنگ کا خطرہ، عوام کیلئے ایڈوائزی جاری

ریسکیو اہلکاروں کو نالہ لئی کے اطراف اور نشیبی علاقے میں تعینات کردیا گیا ہی: ریسکیو حکام

اتوار 17 اگست 2025 11:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)اسلام آباد اور راولپنڈی میں تیز بارش کے باعث اربن فلڈنگ کے خطرے کے پیش نظر ریسکیو حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کر دی گئی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق جڑواں شہروں میں مزید تیز بارشوں کے پیش نظر ریسکیو 1122 کو ہائی الرٹ کردیا گیا ہے اور اہلکاروں کو نالہ لئی کے اطراف اور نشیبی علاقوں میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ریسکیو اہلکار کو کٹاریاں،گوالمنڈی اور دیگر نشیبی علاقوں میں بھی تعینات کیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ والدین بچوں کو نالہ لئی اور بجلی کے کھمبوں کے پاس ہرگز جانے نہ دیں، اربن فلڈنگ سے قبل محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں، بارش کے دوران کمزور اور خستہ حال چھتوں کے نیچے نہ جائیں اور بارش کے دوران ندی نالوں کو عبور کرنے سے گریز کریں۔دوسری جانب ایم ڈی واسا کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ اسلام آباد، راولپنڈی میں گزشتہ رات سے اب تک مجموعی طور پر 80 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جاچکی ہے۔ایم ڈی واسا کے مطابق نالہ لئی میں کٹاریاں کے مقام پر 15 فٹ اورگوالمنڈی پل پر پانی کا بہاؤ 11 فٹ ہے جبکہ محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

Live مون سون بارشیں سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :