ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص نے بارویں جماعت کے تمام گروپس کے نتائج لا اعلان کردیا

اتوار 17 اگست 2025 14:40

میرپورخاص (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) ( اے پی پی ) ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور خاص کے چیئرمین کرنل (ر) ڈاکٹر سید محمد علمدار رضا کے اعلامیہ کے مطابق ثانوی واعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے ناظم امتحانات انجینئر انور علیم خانزادہ راجپوت نے بارہویں جماعت کے (آرٹس ریگیولر و پرائیویٹ "اسپیشل کمبائن ایگزام " /کامرس اور اورینٹل گروپس ) کے سالانہ امتحانات سال برائے2025کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔

سال 2025میں بارہویں جماعت کے (آرٹس ریگیولر و پرائیویٹ گروپ ) کے امتحانات میں (558) امیدوار وں نے شمولیت حاصل کی جس کے مطابق بارہویں جماعت کے (آرٹس ریگیولر و پرائیویٹ گروپ) کے امتحانات میں پوزیشن لینے والے طالب علموں میں گورنمنٹ (گرلز) غزالی ہائر سیکنڈری اسکول کنری کی طالبہ ثانیہ بنت محمد حنیف رول نمبر 85062ٹوٹل 1100 میں سے 730نمبر ز لے کر بی گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن ،گورنمنٹ (گرلز) ابن رشد کالج میرپورخاص کی طالبہ شفق بنت محمد اویس رول نمبر 84551ٹوٹل 1100 میں سے 729نمبر ز لے کر بی گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری اسکول ڈھورو نارو کے طالب علم اُسامہ ولد محمد الیاس رول نمبر 84240ٹوٹل 1100 میں سے 721نمبر ز لے کر بی گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح آرٹس ریگیولر و پرائیویٹ گروپ میں (141) طالب علموں نے بی گریڈ ، (348) طالب علموں نے سی گریڈ اور (17) طالب علم نے سی گریڈ لے کر کامیابی حاصل کی اور (53) اُمیدوار کامیابی حاصل نا کرسکے جس کے ساتھ مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب (90.68) فیصد رہا ۔

(جاری ہے)

سال2025میں بارہویں جماعت کے "اسپیشل کمبائن ایگزام " کے امتحانات (283) امیدوار وں نے امتحانات میں شمولیت حاصل کی اورمجموعی طور پر کامیابی کا تناسب (93.99) فیصد رہا ۔ سال 2025میں بارہویں جماعت کے (کامرس گروپ) کے امتحانات میں (33) امیدوار وں نے شمولیت حاصل کی جس کے مطابق سال 2025میں بارہویں جماعت کے (کامرس گروپ ) کے امتحانات میں پوزیشن لینے والے طالب علموں میں گورنمنٹ (بوائز ) ماڈل کالج میرپورخاص کے طالبعلم موہت منشا ولد جیون منشا رول نمبر 83005ٹوٹل 1100 میں سے 709نمبر ز لے کر بی گریڈ کے ساتھ پہلی پوزیشن ،گورنمنٹ (گرلز) ابن رشد کالج میرپورخاص کی طالبہ سیدہ حجاب فاطمہ بنت سید ماجد حسین رضوی رول نمبر 83024ٹوٹل 1100 میں سے 700نمبر ز لے کر بی گریڈ کے ساتھ دوسری پوزیشن جبکہ گورنمنٹ (گرلز) ابن رشد کالج میرپورخاص کی طالبہ یمنہ کنول رول نمبر 83025ٹوٹل 1100 میں سے 681نمبر ز لے کر بی گریڈ کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی اسی طرح کامرس گروپ میں (07) طالب علموں نے بی گریڈ ، (18) طالب علموں نے سی گریڈ اور (01) طالب علم نے سی گریڈ لے کر کامیابی حاصل کی اورکامیابی کا تناسب (78.79) فیصد رہا جبکہ بارہویں جماعت کے (اورینٹل گروپ) کے امتحانات میں (7) امیدوار وں نے امتحانات میں شمولیت حاصل کی جس کے مطابق (03) طالب علموں نے بی گریڈ اور (04) طالب علموں نے سی گریڈ لے کر کامیابی حاصل کی جب کہ مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب (100) فیصد رہا علاوہ آزیں یہ نتائج تعلیمی بورڈ کی ویب سائٹ www.bisempk.edu.pk پر دیکھےجاسکتے ہیں۔

\378

متعلقہ عنوان :