سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کروا کر شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں، ڈپٹی کمشنر

اتوار 17 اگست 2025 15:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسی رضا کی ہدایت پر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور دستیابی کی مسلسل چیکنگ جاری ہے ۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے اسسٹنٹ کمشنرز، ایس ڈی ای اوز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو اشیاء کی مقررہ نرخوں پر دستیابی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پھلوں کی قیمتوں میں استحکام اور سبزیوں کے سرکاری نرخ گزشتہ روز کی سطح پر برقرار رکھے جائیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں اشیائے ضروریہ کی کوئی قلت نہیں، مسلسل فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا ۔ انہوں نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کیلئے متحرک ہے،سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد کروا کر شہریوں کے حقوق کا تحفظ یقینی بنا رہے ہیں اورناجائز منافع خوری میں ملوث کسی بھی شخص کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ شہری قیمتوں سے متعلق شکایات کنٹرول روم نمبر 03070002345 پر درج کرائیں اس کے علاوہ شہری شکایات کیلئے ڈپٹی کمشنر لاہور کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔