وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات

اتوار 17 اگست 2025 15:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اگست2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے اتوار کو ملاقات کی۔وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پارٹی امور اور تنظیمی معاملات پر بھی بات ہوئی۔