سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کی 93ویں سالگرہ (آج)منائی جائیگی

اتوار 17 اگست 2025 16:35

احمدیار(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اگست2025ء)سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کی 93ویں سالگرہ (آج)سوموار کو منائی جائیگی اس سلسلہ میں احمدیار سمیت ملک بھر میں تقریبات انعقاد پذیر ہونگی جبکہ بڑی تقریب انکے صاحبزادے اسدعلی جونیجو کی زیر نگرانی انکے آبائی گائوں سندھڑ ی ضلع سانگھڑ میں ہوگی مسلم لیگ کے زیر اہتمام مختلف مقامات پر سالگرہ کی تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی اورخصوصی دعابھی کی جائے گی وہ18 ۔اگست1932 کو سانگھڑ میں پیداہوئے تھے۔