پشاور ہائیکورٹ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی اثاثہ جات سے متعلق کیس کی سماعت بیس اگست بدھ کے روزکرے گی

اتوار 17 اگست 2025 16:55

۵پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اگست2025ء)پشاور ہائیکورٹ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی اثاثہ جات سے متعلق کیس کی سماعت بیس اگست بدھ کے روزکرے گی ، جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس ڈاکٹر خورشید اقبال پرمشتمل ڈویڑنل بنچ کیس کی سماعت کرے گاعدالت پہلے ہی الیکشن کمیشن کوجواب کے لیے وقت دے چکی ہے الیکشن کمیشن روان ہفتے جواب جمع کروائے گا۔

(جاری ہے)

سابقہ سماعت پروکیل درخواست گزار نے عدالت کوبتایاتھا کہ عمر ایوب کو الیکشن کمیشن نے اثاثہ جات سے متعلق نوٹس جاری کیا اور کارروائی شروع کی، عمر ایوب کو عدالت نے سزا سنائی، سزا کے بعد شاید ان کو ڈی سیٹ کیا گیا۔جسٹس سید ارشد علی نے کہا کہ اب تو یہ ممبر قومی اسمبلی نہیں رہے نا، اب یہ اسمبلی ممبر نہیں رہے تو الیکشن کمیشن کی کیا رائے ہے، وکیل الیکشن کمیشن نے بتایا کہ الیکشن کمیشن میں اس حوالے سے آج اجلاس ہے، اگر انہوں نے کوئی چیز چھپائی ہے تو پھر کریمنل کیس بنتا ہے۔

جسٹس سید ارشد علی نے کہا کہ جب یہ ممبر نہیں رہے تو اب کیا کارروائی کریں گے، اس پر وکیل الیکشن کمیشن نے استدعا کی کہ ہمیں ٹائم دیں آج وہاں پر اس حوالے سے اجلاس ہے، اس میں کوئی فیصلہ ہوگا۔بعدازاں عدالت نے سماعت 20 اگست تک ملتوی کردی تھی۔