لورالائی پولیس کی کارروائی ، کار سے 22 کلو چرس اور 5 کلو شیشہ (آئس) برآمد کرلی

پیر 18 اگست 2025 00:20

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس لورالائی رینج جنید احمد شیخ کے ہدایات پر ایس ایس پی لورالائی احمد سلطان کی خصوصی احکامات پر پولیس تھانہ صادق علی شہید صدر نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے آلٹو کار گاڈی سے بھاری مقدار میں منشیات(چرس اور شیشہ) برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

ایس ڈی پی او کریم مندوخیل کے زیر نگرانی اور ایس ایچ او تھانہ صادق علی شہید صدر سب انسپکٹر مشتاق احمد کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے کارروائی کے دوران ایک آلٹو کار سے 22 کلو (22000 گرام) چرس اور 5 کلو شیشہ (آئس) برآمد کرلیا۔

کارروائی میں ملزم حسین خان ولد قاسم خان ساکن واپڈا کینٹ بہادر پور رحیم یار خان کو گرفتار کرلیا گیا۔ملزم کے خلاف کنٹرول آف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔