پی پی 87 میانوالی ضمنی الیکشن، آزاد امیدوار کی اپیل پر الیکشن ٹربیونل نے نوٹس جاری کردیئے

پیر 18 اگست 2025 14:35

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) لاہور ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل نے پی پی 87 میانوالی کے ضمنی الیکشن میں آزاد امیدوار سردار بہادر خان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے فیصلے کے خلاف اپیل پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

الیکشن ٹربیونل کے جج جسٹس خالد اسحاق نے درخواست پر سماعت کی۔ امیدوار سردار بہادر خان نے موقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ افسر نے کاغذات نامزدگی خلاف قانون مسترد کیے، ٹربیونل ریٹرننگ افسر کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔ عدالت نے مزید سماعت (آج) بروز منگل تک ملتوی کردی۔