اسرائیل کی بحریہ کا یمن کے دارالحکومت صنعا کے قریب پاور پلانٹ پر بڑا حملہ

پیر 18 اگست 2025 17:06

صنعا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)اسرائیل کی بحریہ نے یمن کے دارالحکومت صنعا کے قریب پاور پلانٹ پر بڑا حملہ کر دیا۔اسرائیلی جارحیت سے ہیزیاز پاور پلانٹ کے جنریٹرز کو نقصان پہنچا، عمارت میں آگ بھڑک اٹھی جس پر قابو پا لیا گیا، یمن کے نائب وزیراعظم نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہنگامی عملہ مزید نقصان کو روکنے میں کامیاب رہا۔

(جاری ہے)

صنعا کے رہائشیوں نے بھی کم از کم دو زوردار دھماکوں کی آوازیں سنیں، اسرائیلی فوج نے اپنے بیان میں دعوی کیا کہ پاور پلانٹ حوثیوں کے زیر استعمال تھا، تاہم اس نے ثبوت پیش نہیں کئے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ حملہ جنگی جرائم کی کڑی ہے۔