ڈاکس پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ڈاکو گرفتار، ساتھی فرار

گرفتار ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا،پولیس

پیر 18 اگست 2025 17:12

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء) ڈاکس پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو گرفتار کر کے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکس پولیس نے اتوار اور پیر کی درمیانی شب مائی کلاچی روڈ نالے کے قریب سے مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

زخمی حالت میں گرفتار ملزم ایدھی ایمبولینس کے ذریعے سول اسپتال منتقل کیا ، پولیس کے مطابق زخمی ہونے والے ملزم کی شناخت 19 سالہ کامران ولد کمال احمد کے نام سے کی گئی۔گرفتار ملزم کا ایک ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ، گرفتار ملزم سے ایک پستول بمعہ گولیاں ، موبائل فون اور نقد رقم برآمد کی گئی ۔