وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی ڈاکٹر محمد جمیل کو پوسٹ ڈاکٹریٹ کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد

پیر 18 اگست 2025 17:16

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے ڈاکٹر محمد جمیل کو انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی اسلام آباد سے ایجوکیشن اینڈ لیڈرشپ میں پوسٹ ڈاکٹریٹ کامیابی سے مکمل کرنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔ڈپٹی ڈائریکٹر شعبہ پریس میڈیاکے مطابق انہوں نےجاری کردہ اپنے ایک بیان میں گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے ممتاز فیکلٹی ممبر ڈاکٹر محمد جمیل کو دلی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ جی سی ڈبلیو یو ایس میں فیکلٹی ڈویلپمنٹ محض پالیسی نہیں، ہماری روایت ہے، اسی لیے ڈاکٹر جمیل جیسے استاد ہماری طالبات کو صرف نصاب نہیں پڑھاتے بلکہ سوال کرنے کی جرات، تحقیق کی سمت، حوالہ نویسی کی درستگی، ڈیٹا سمجھنے کی مہارت اور AI کے ذمہ دار استعمال کی عملی تربیت دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ واقعی ہماری طالبات خوش نصیب ہیں کہ انہیں ایسا مینٹر میسر ہے جو تخلیقی اور تعمیری رہنمائی سے خواب کو منصوبہ اور منصوبے کو نتیجہ بناتا ہے-وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کا ڈاکٹر محمد جمیل کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ یہ اعزاز آپ کی محنت، عاجزی اور خدمت کی جیت ہے اور پوری یونیورسٹی آپ پر فخر کرتی ہے۔خیال رہے کہ ڈاکٹر محمد جمیل کی ان دنوں Multimedia University, Cyberjaya (Malaysia) میں بطور Postdoctoral Researcher ان کی تحقیق جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :