زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں قومی یوم شجرکاری کے حوالے سے واک کا انعقاد

پیر 18 اگست 2025 17:19

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں قومی یوم شجرکاری کے حوالے سے واک کا انعقاد کیا گیا۔ ڈیپارٹمنٹ فاریسٹری اینڈ رینج مینجمنٹ اور گرین یوتھ موومنٹ کلب کے تعاون سے منعقدہ واک کا آغاز فیکلٹی آف ایگریکلچر سے ہوا ،جو ایڈمن بلاک پر اختتام پذیر ہوئی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے اپنے پیغام میں کہا کہ شجر کاری ہماری قومی ذمہ داری ہے تاکہ نہ صرف موسمیاتی تبدیلیوں جیسے عوامل سے نبردآزما ہوا جا سکے بلکہ اس کے ساتھ ساتھ آنے والی نسلوں کے لئے بھی بہتر ماحول کو یقینی بنایا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ ہر فرد کو چاہیے کہ وہ ملک کو سرسبز و شاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ شجر کاری کو ہماری زندگیوں کا مستقل حصہ بنانا ہوگا تاکہ دیرپا ماحولیاتی فوائد حاصل کیے جا سکیں۔

(جاری ہے)

ڈین سوشل سائنسز ڈاکٹر بابر شہباز، ڈین ویٹرنری سائنسز ڈاکٹر شاہد محمود، ڈین فوڈ سائنسز ڈاکٹر عمران پاشا، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ڈاکٹر احمد ستار، رجسٹرار ڈاکٹر آصف کامران، چیئرمین فاریسٹری ڈاکٹر عرفان احمد، ڈائریکٹر کیب ڈاکٹر بشریٰ سعدیہ، چیئرمین انٹومالوجی ڈاکٹر وسیم اکرم، ڈاکٹر ندیم عباس، چیئرمین پلانٹ پتھالوجی ڈاکٹر عبد الرحمن، ڈاکٹر فہد رشید، ڈاکٹر نوید فرح، ڈاکٹر شکیل احمد، ڈاکٹر آصف، ڈاکٹر ہارون رشید، ڈاکٹر محمد فرخ، لائبریرین عمر فاروق، پرنسپل آفیسر جہانزیب طارق، پراجیکٹ ڈائریکٹر شاہد ایاز واہلہ اور دیگر نے شرکت کی۔

شرکاء نے کہا کہ سبزہ بڑھانا موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لیے ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ حقیقی معنوں میں تبدیلی کے سفیر ہیں جو اس قسم کی مہمات کے ذریعے پائیدار طرزِ زندگی کے بارے میں آگاہی پھیلا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج لگایا جانے والا ہر پودا ہماری آنے والی نسلوں کی فلاح میں سرمایہ کاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے ارد گرد ہر شخص کو شجر کاری کو مستقل عادت بنانے کی ترغیب دینی چاہیے۔