پنجاب یونیورسٹی نے 10 سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں

پیر 18 اگست 2025 17:22

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) پنجاب یونیورسٹی نے10 سکالرز کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دیں۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے صبا عروج خان دختر محمد ارشد خان کو پو لیمر ٹیکنالوجی،جنت مبشر دختر مبشر افضل کو انٹرنیشنل ریلیشنز،منور اقبال ولد نیک عالم کو شماریات،حافظہ فرح اصغر دختر اصغر علی کو مائیکرو بائیولوجی اینڈمالیکیولر جینیٹکس،روبینہ نازدختر محمد غلام حسین کو شماریات،کاشف اقبال ولد صفدر اقبال کو سپیشل ایجوکیشن،عثمان غنی ولد علی محمدکو اسلامک سٹڈیز،جلال بوہیر ولد بوہیر دشتی کو تاریخ،عمر جاوید ولد محمد جاوید کوجیومیٹکس اور عثمان احمد ظہیر ولد ظہیر احمد کو اپلائیڈ سائیکالوجی کے مضمون میں مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریا ں جاری کر دی ہیں۔