اٹک پولیس نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے والا درندہ صفت شوہر گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا

پیر 18 اگست 2025 18:00

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) اٹک ہولیس نے غیرت کے نام پر بیوی کو قتل کرنے والا درندہ صفت شوہر گرفتار کر کے آلہ قتل برآمد کرلیا۔ مورخہ 10.08.2025 کو عطر خان ولد خاکی جان سکنہ ہجڑی ،پنڈی گھیب اٹک نے پولیس کو بیان دیا کہ میری ہمشیرہ مسماۃ ب بی بی کی شادی محمد عارف ولد یعقوب خان سکنہ دیہہ سے ہوئی جس سے اسکے دو بیٹے اور ایک بیٹی ہیں ۔

محمد عارف شادی کے بعد میری ہمشیرہ کے کردار پر شک کرتا تھا جس وجہ سے آئےروز ان میں لڑائی جھگڑا رہتا تھا گذشتہ شام بھی میں انکے جھگڑے کا سن کر انکے گھر چلا گیا اور میاں بیوی کا معاملہ رفع دفع کروایا اور رات دیر ہونے کی وجہ سے وہیں انکے گھر سو گیا رات کو 2 کے بعدشوار واویلے کی آوازیں سن کر میں اور میرا بھانجا محسن جاگ گئے جو کہ صحن کے بلب کی روشنی میں دیکھا کہ میرا بہنوئی محمد عارف رائفل 12 بور ڈبل بیرل پکڑ کر میری ہمشیرہ کے ساتھ لڑائی جھگڑا اور گالی گلوچ کر رہا تھا جو میں اور میرا بھانجا انکی طرف جانے لگے تو میرے بہنوئی محمد عارف نے ہمیں اپنی طرف آتا دیکھ کر دو فائر بنیت قتل میری ہمشیرہ پر کئے جو اسے سامنے ماتھے اور چہرے پر لگے ۔

(جاری ہے)

فائر کے بعد محمد عارف رائفل لہراتے ہوئے موقع سے بھاگ گیا جبکہ میری ہمشیرہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی جسکے بیان پر تھانہ پنڈی گھیب پولیس نے فوری مقدمہ درج کر لیا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک سردار موارہن خان نے فوری ڈی ایس پی/ایس ڈی پی او کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیکر انکو فوری ملزم کی گرفتاری کا ٹاسک دیا ۔

پولیس ٹیم نے جدید ٹیکنالوجی اور ہیومن ریسورسز کی مدد سے نامزد ملزم محمد عارف کو گرفتار کر لیا۔ ملزم سے دوران انٹیروگیشن آلہ قتل اسلحہ ناجائز رائفل 12 بور بھی برآمد کر لی گئی۔ اس موقع پر ڈی پی او اٹک سردار موارہن خان کا کہنا تھا کہ اٹک پولیس جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایسے عناصر کو نہ صرف گرفتار بلکہ انہیں ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزادلوا کر انصاف کی فراہمی کو یقینی بنائے گی۔\378