پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام کو حکومتِ پاکستان کی جانب سے تمغہ خدمت دینے کا اعلان

aijaz ahmad gondal اعجاز احمد گوندل پیر 18 اگست 2025 17:32

پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام کو حکومتِ پاکستان ..
دبئی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اگست 2025ء ) پاکستان ایسوسی ایشن دبئی کے صدر ڈاکٹر فیصل اکرام کو ان کی طب اور کمیونٹی کے لیے شاندار اور ناقابلِ فراموش خدمات پر حکومتِ پاکستان کی طرف سے تمغہ خدمت دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر فیصل اکرام کی بیرونِ ملک پاکستانیوں کے لیے خدمات کو ہمیشہ سنہری حروف میں یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

ان کی قیادت میں پاکستان آڈیٹوریم اور پاکستان میڈیکل سینٹر جیسے منصوبے پایۂ تکمیل کو پہنچے، جنہوں نے ناممکن کو ممکن بنا کر دنیا بھر میں پاکستانی کمیونٹی کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

پاکستان میڈیکل سینٹر کی صورت میں آج ہزاروں مریض ہر ماہ جدید طبی سہولیات سے استفادہ کر رہے ہیں، جو ڈاکٹر فیصل اکرام کی قیادت اور درد مندانہ سوچ کا عملی ثبوت ہے۔ ڈاکٹر فیصل اکرام کی خدمات نہ صرف ایک سچے پاکستانی کی جھلک پیش کرتی ہیں بلکہ انہوں نے پاکستان کا تشخص مثبت انداز میں اجاگر کرنے میں بھی نمایاں کردار ادا کیا۔ پاکستانی کمیونٹی نے ڈاکٹر فیصل اکرام کو اس اعزاز پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔