سرگودھا ریجن کے صوبائی حلقہ پی پی87کے 18ستمبر کوضمنی الیکشن کیلئے مانیٹرنگ افسران تعینات

پیر 18 اگست 2025 21:20

سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اگست2025ء)سرگودھا ریجن کے صوبائی حلقہ پی پی87کے 18ستمبر کوضمنی الیکشن کیلئے مانیٹرنگ افسران تعینات کر دیئے گئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا ریجن کے 9 مئی کے واقعات میں عدالت سے دس سال سزا کے فیصلہ پر سابق ایم پی اے ملک احمد خان بھچر کو نااہل قرار دے کر حلقہ پی پی 87 میانوالی کو خالی قرار دیا گیا جس پر 18ستمبر کو ضمنی الیکشن کے لئیڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ پلاننگ میانولی محمد شعیب رضا کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر اور ایکسین پبلک ہیلتھ شعیب ضیا اور تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسر محمد اقبال خان کو مانیٹرنگ آفیسرز تعینات کر دیا گیا اس نشست پرچار خواتین سمیت 19 امیدواران نے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروائے جن میں سے دو امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے اور اب 26 اگست کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر خواتین سمیت حتمی امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کریں گے۔