Live Updates

ملک بھر میں گوشت اور انڈوں کے نرخ میں اضافہ ریکارڈ

بکرے کا گوشت 2400 روپے فی کلو، فارمی انڈے 257 روپے درجن

پیر 18 اگست 2025 21:23

ملک بھر میں گوشت اور انڈوں کے نرخ میں اضافہ ریکارڈ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2025ء) پیر 18 اگست 2025 کو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گوشت اور انڈوں کے تازہ نرخ جاری کر دئیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق بکرے کے گوشت کی قیمت فی کلو 2400 روپے اور گائے کے گوشت کی فی کلو قیمت 1000 روپے مقرر کی گئی۔

(جاری ہے)

مرغی برائلر زندہ فی کلو 398 روپے جبکہ مرغی برائلر کا گوشت فی کلو 577 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے۔اسی طرح فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 257 روپے مقرر ہوئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث عام آدمی کی قوتِ خرید میں کمی واقع ہو رہی ہے جبکہ متعلقہ حکام کا کہنا ہے کہ نرخوں کو قابو میں رکھنے کے لیے کڑی نگرانی جاری ہے۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :