پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 594 پوائنٹس کا اضافہ، 147,000 پوائنٹس کی حد بحال

پیر 18 اگست 2025 16:50

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 594 پوائنٹس کا اضافہ، 147,000 پوائنٹس کی حد بحال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ، 100 انڈیکس ایک بار پھر 147,000 پوائنٹس کی سطح عبور کرنے میں کامیاب رہا۔ دوران ٹریڈنگ مارکیٹ میں 594 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس 147,086 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

گزشتہ کاروباری روز (جمعہ) کو مارکیٹ منفی رجحان کے باعث 147,000 پوائنٹس کی سطح سے نیچے آ گئی تھی تاہم آج سرمایہ کاروں کی سرگرمیوں میں بہتری دیکھنے کو ملی۔

دوسری جانب گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد نے کراچی میں ورکشاپ سے خطاب میں کہا کہ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سٹاک مارکیٹ کے فروغ سے کارپوریٹ سیکٹر کو سہارا ملتا ہے اور بینکس اس سلسلے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کیپٹل مارکیٹ کی ترقی براہِ راست معاشی ترقی کی راہیں ہموار کرتی ہے۔