ملک بھر میں سونے کے نرخ میں اضافہ، چاندی مستحکم رہی

پیر 18 اگست 2025 21:23

ملک بھر میں سونے کے نرخ میں اضافہ، چاندی مستحکم رہی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2025ء) پیر 18 اگست 2025 کو ملکی صرافہ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کے تازہ نرخ جاری کر دیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سونا 24 قیراط فی 10 گرام 3 لاکھ 8 ہزار 800 روپے اور فی تولہ 3 لاکھ 60 ہزار 100 روپے کا ہوگیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح سونا 22 قیراط فی 10 گرام 2 لاکھ 83 ہزار 65 روپے جبکہ فی تولہ 3 لاکھ 30 ہزار 89 روپے میں فروخت کیا گیا۔ادھر چاندی کے نرخ بھی برقرار رہے اور فی 10 گرام تیزابی چاندی 8 ہزار 712 روپے جبکہ فی تولہ 30 ہزار 730 روپے ریکارڈ کی گئی۔ ماہرین کے مطابق عالمی منڈی میں معمولی اتار چڑھاؤ کے باوجود ملکی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافہ دیکھا گیا جبکہ چاندی کی قیمتیں نسبتاً مستحکم رہیں۔

متعلقہ عنوان :