پنجاب بھر کے تعلیمی بورڈز 20 اگست کو نتائج کا اعلان کریں گے

پیر 18 اگست 2025 21:38

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2025ء) پنجاب بھر کے تمام تعلیمی بورڈز نے اعلان کیا ہے کہ سالانہ امتحانات کے نتائج 20 اگست 2025 کو جاری کیے جائیں گے۔ ترجمان کے مطابق نتائج بدھ کی صبح 10 بجے باضابطہ طور پر شائع کیے جائیں گے۔

(جاری ہے)

رواں سال صوبے بھر سے تین لاکھ سے زائد طلبہ و طالبات نے نہم جماعت کے امتحانات میں شرکت کی۔ تعلیمی بورڈز نے نتائج کو شفاف اور منصفانہ طریقے سے مرتب کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے ہیں۔ والدین اور طلبہ نتائج متعلقہ بورڈز کی ویب سائٹس اور ایس ایم ایس سروس کے ذریعے بھی حاصل کر سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :