طالبہ سے زیادتی اور نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

پیر 18 اگست 2025 23:13

طالبہ سے زیادتی اور نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اگست2025ء) گلبر گ پو لیس نے شادی کا جھانسہ دے کرلڑکی سے زیادتی اور نازیبا ویڈیوز بنانے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی نجی یونیورسٹی زیر تعلیم تھی ملزم یونیورسٹی میں منعقد ایونٹ پر آیا تھا ، ملزم نے دھوکے سے لڑکی کا فون نمبر حاصل کرکے اس سے دوستی کی، ملزم نے 7ماہ قبل شادی کا جھانسہ دے کر لڑکی سے زیادتی کی اور نازیبا ویڈیو بھی بنائیں، ملزم ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کی بابت متاثرہ لڑکی اور اہلخانہ کو بلیک میل کرتا رہا،ملزم اہلخانہ اور متاثرہ لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتا رہا۔

گلبرگ پولیس نے ہیومن انٹیلی سے واقعہ میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا ، ملزم عبدالرحمن کے خلاف مقدمہ درج کر کے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ۔ ایس پی ماڈل ٹائون اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ خواتین کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں