وزیراطلاعات آزادجموں وکشمیرمحمد مظہرسعیدشاہ سے وزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجہیہ قمر کی ملاقات

پیر 18 اگست 2025 23:19

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) وزیراطلاعات آزادجموں وکشمیرمحمد مظہرسعیدشاہ سےوزیر مملکت برائے تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجہیہ قمرنے ملاقات کی ۔ ملاقات میں تحریک آزادی کشمیر، باہمی دلچسپی کے امور سمیت آزادکشمیر میں پیشہ وارانہ تربیت کے فروغ بارے تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر ناظم اطلاعات محمد بشیر مرزا، محکمہ اطلاعات کے افسران راجہ محمد سہیل خان، راجہ عبدالباسط خان ، محمد حنیف خواجہ ، سردارشمیم انجم سمیت مفتی عبیداللہ اور راجہ وقاص بھی موجود تھے ۔

وزیرمملکت وجہیہ قمرنے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پیر محمد مظہر سعیدشاہ کی علم کی ترویج کیلئے خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آزادکشمیر میں پیشہ وارانہ تربیت کے فروغ کے حوالہ سے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔

(جاری ہے)

محترمہ وجہیہ قمر کاکہناتھاکہ پیر محمد مظہر سعیدشاہ کے خاندان نے دین اسلام کے فروغ اور درس و تدریس کے حوالہ سے ناقابل فراموش خدمات سرانجام دی ہیں، پیر محمد مظہر سعیدشاہ سے ملاقات کرنا میرے لیے باعث اعزاز ہے۔

آزادکشمیر میں محکمہ اطلاعات میں جدت دیکھ کر خوشی ہوئی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراطلاعات پیر محمد مظہر سعید شاہ نے محترمہ وجہیہ قمر کو آزادکشمیر میں جاری مجموعی ترقیاتی عمل ، تعلیم کے فروغ کے لیے حکومت آزادکشمیر کی جانب سے کیے گئے اقدامات سمیت محکمہ اطلاعات کی تاریخ اور موجودہ ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کی پیش بندیوں کے حوالے سے آگاہ کیا۔ آفیسراطلاعات راجہ محمد سہیل خان نے وزیرمملکت وجہیہ قمر کو محکمانہ بریفنگ دی ۔ اس موقع پر وزیراطلاعات پیر محمد مظہر سعیدشاہ نے محترمہ وجہیہ قمر کو شیلڈ بھی دی۔

متعلقہ عنوان :