منشیات مقدمہ میں مجرم کو نو سال قید و جرمانے کی سزا

پیر 18 اگست 2025 21:50

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اگست2025ء) ملتان کی سیشن عدالت نے منشیات کے مقدمے میں مجرم کو نو سال قید اور جرمانہ کی سزا کا حکم سنادیا۔تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل اینڈ سیشن جج ملتان نے ٹرائل مکمل ہونے پر منشیات مقدمے کا فیصلہ سنایا ۔

(جاری ہے)

عدالت نے جرم ثابت ہونے پر مجرم محمد قربان کو نوسال قید اور 80ہزار روپے جرمانہ کی سزا کا حکم سناتے ہوئے قرار دیا کہ اگر جرمانہ ادا نہ کیا گیا تومجرم کو مزید چھ ماہ قید بھگتنا ہو گی۔

تھانہ دہلی گیٹ پولیس نے رواں سال محمد قربان کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے 1300 گرام چرس برآمد کی تھی۔مجرم کے خلاف درج کر کے اور ٹھوس شواہد کے ساتھ تفتیش مکمل کر کے چالان عدالت میں پیش کیا گیا۔جس پر عدالت کی جانب سے مجرم محمد قربان کو نو سال قید اور 80 ہزار روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی۔